سری نگر۔(یو این آئی) جموں کشمیر میں شالتیانگ کے نزدیک سری نگر۔مظفر آباد شاہراہ پر فوج کے جوانوں نے ایک طاقتور غیر روایتی بم (آئی ای ڈی) کو ناکارہ بناکر آج ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایاکہ راشٹریہ رائفلس کی روڈ اوپننگ پارٹی( آر او پی) کے سکریٹریٹ سے 10کلو میٹر دور شالتیا نگ میں ایک پٹرول پمپ کے نزدیک آئی ای ڈی نصب کئے جانے کی اطلاع پر بم ناکارہ بنانے والے دستے نے وہاں پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا جس سے اس مصروف ترین شاہراہ پر ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ واضح رہے جوانوں نے سری نگر۔باندی پورہ سڑک کے علاوہ قومی شاہراہ کے دونوں طرف ٹریفک بند کرکے پورے علاقے کو بند کردیا ہے اور تمام دکانداروں اور وہاں موجود لوگوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں