آندھرا پردیش ریاستی کابینہ میں عنقریب توسیع اور رد و بدل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-29

آندھرا پردیش ریاستی کابینہ میں عنقریب توسیع اور رد و بدل

چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی 30مئی کو نئی دہلی کا دورہ کریں گے۔ اس دورہ کے دوران اپنی کابنیہ میں بڑے پیمانہ پر تبدیلی اور توسیع کیلئے کانگریس ہائی کمان سے منظوری حاصل کریں گے۔ چیف منسٹر منصوبہ بندی کمیشن کے عہدیداروں سے ملاقات کیلئے دارالحکومت دہلی جارہے ہیں لیکن توقع ہے کہ کابینہ کی ہئیت ترکیبی کے مسئلہ پر صدر کانگریس سونیا گاندھی کے علاوہ دیگر قائدین سے تبادلہ خیال کریں گے۔ ریاست میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ موجودہ مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرنا اور حالیہ مستعفی ہونے والے 2داغذار وزراء کے قلمدان تقسیم کرنا نہایت ہی ضروری ہے۔ اگر ہائی کمان نے کابینی تبدیلی اور توسیع کیلئے ہری جھنڈی دکھائی تو توقع ہے کہ جون کے پہلے ہفتہ میں یہ توسیع عمل میں آئے گی۔ ریاستی اسمبلی کا بجٹ سیشن شروع ہونے سے قبل یہ توسیع کی جائے گی۔

Cabinet expansion and reshuffle in Andhra likely

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں