سعودی عرب میں ہندوستانی ملازمین کو باقاعدہ بنانے کے اقدامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-05

سعودی عرب میں ہندوستانی ملازمین کو باقاعدہ بنانے کے اقدامات

عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کا قانونی سفر کرنے والے ہندوستانی ورکرس کو اپنے ویزا موقف کو باقاعدہ بنانے کی اجازت دی جائے گی۔ وہ نیا روزگار حاصل کریں یا وطن واپس ہوں۔ اگر ہندوستانی ورکرس نے حکومت سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ تین ماہ کی مہلت کے دوان رضاکارانہ طور پر سعودی حکام کے پاس اپنا نام درج رجسٹر کروائیں تو ان کی مدد کی جائے گی۔ اس موضوع پر سعودی وزارت لیبر میں جاریہ ہفتہ جوائنٹ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاض میں ہندوستانی سفارت خانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وزیر اوور سیز امور ویلارروی کی زیر قیادت ہندوستانی وفد کے درمیان 28اپریل کو ایک اجلاس میں جوائنٹ گروپ تشکیل دیا گیا۔ اس گروپ کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی برادری کی بہبود سے متعلق تمام مسائل سے نمٹنے خاص کر لیبر پالیسی نطاقہ پروگرام کو روبہ عمل لانے کے بارے میں مسائل کو فوری حل کرے۔ وقت گذرنے کے باوجود سعودی عرب میں رہنے والے ہندوستانیوں کی ضرورت کو پورا کیا جائے۔ نطاقہ پالیسی نے مقامی کمپنیوں کے لئے یہ لازمی قرار دیا ہے کہ وہ ہر 10تارکین وطن ورکس کے عوض ایک سعودی شہری کو بھی روزگار فراہم کرے۔ نئی پالیسی کے تعلق سے یہ تشویش پیدا ہوئی ہے کہ ہندوستانیوں کی بڑی تعداد روزگار سے محروم ہوجائے گی۔ سعودی عرب میں اس وقت زائد از 2ملین ہندوستانی کام کررہے ہیں۔ حکومت سعودی نے ملک میں سعودی شہریوں کے روزگار مسئلہ کو حل کرنے کے لئے نطاقہ قانون پر عمل آوری شروع کیا ہے۔ اس جوائنٹ گروپ نے سعودی عرب میں وقت گذرنے کے بعد بھی مقیم ہندوستانی ورکرس کو دوبارہ روزگار فراہم کرنے کے مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس خصوص میں وزارت لیبر کی جانب سے دی جانے والی سہولتوں سے استفادہ کیا جائے گا جس میں نئی میگاریکر وٹنگ کمپنیاں بھی قائم کی جائیں گی ۔ جوائنٹ گروپ نے تمام ہندوستانیوں سے کہا ہے کہ جو کوئی سعودی نطاقہ پروگرام سے متاثر ہورہے ہیں اور سعودی عرب میں ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود مقیم ہیں وہ فوری طور پر اپنے نام وزارت لیبر کی ویب سائٹ www.redyellow.com.sa پر درج رجسٹر کروائیں۔ وزارت لیبر سعودی عرب اس تعلق سے ضروری اقدامات کرتے ہوئے تارکین وطن ورکرس کی مدد کرے گی اور سعودی عرب میں ان کے قیام کو باقاعدہ بنائے گی یا انہیں ان کے وطن واپس کرے گی۔ جو ورکرس رضاکارانہ طور پر تین ماہ کی مہلت سے استفادہ کررہے ہیں اور ان کے خلاف کوئی قانونی مسئلہ نہیں ہے ، اور وہ بلیک لسٹ میںنہیں ہیں تو انہیں مناسب ویزا کے ساتھ سعودی عرب واپس ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ انہیں اخراج کے مراکز جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزارت لیبر نے اطلاع دی ہے کہ جس کے خلاف قانونی کیس میں انہیں ہندوستان واپس ہونے سے قبل اپنے کیسوں کی یکسوئی کرالینے کی ضرورت ہوگی، تاہم جو لوگ اپنے خلاف قانونی معاملہ رکھتے ہیں ، وہ اگر وزارت لیبر کے پاس اپنا نام رجسٹر کروائیں تو نئے آجر کے پاس اپنا روزگار تبدیل کرسکتے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں