شام پر اسرائیلی فضائی حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-05

شام پر اسرائیلی فضائی حملہ

اسرائیل نے شام پر ایک فضائی حملہ کرتے ہوئے پڑوسی ملک لبنان میں حزب اللہ کو روانہ کی جانے والی مزائلوں کے شپ منٹ کو نشانہ بنایا ۔ ایک اسرائیلی عہدیدار نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ صیہونی مملکت شام کے ترقی یافتہ اسلحون کو غیر ملکی ہاتھوں تک پہنچنے سے روکنے کے لیے طاقت استعمال کرے گی ۔ ان اسلحوں میں صدر بشارالاسد کا کیمیائی اسلحہ بھی شامل ہے ۔ اسرائیل ان ہتھیاروں کو اپنے حلیف حزب اللہ یا 2 سال سے بشار الاسد افواج سے برسر پیکار باغیوں کےہاتھ لگنے نہیں دے گا ۔ علاقائی سکیوریٹی ذرائع نے شناخت مخفی رکھے جانے کی شرط پر بتایا کہ کل کا فضائی حملہ شامی کیمیائی ہتھیار کارضانہ کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں تھا ۔ ایک امریکی عہدیدار نے بھی ایسی ہی شرطوں پر بتایا کہ نشانہ بظاہر ایک عمارت کو بنایا گیا تھا ۔ سکیوریٹی ذریعہ نے بتایا کہ جمعرات کی شب ایک اجلاس میں وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے فضائی حملہ کی اجازت دے دی تھی جس پر جمعہ کو عمل آواری ہوئی ۔ سی این این نے بتایا کہ اسرائیلی حملہ جمعرات اور جمعہ کے درمیان کسی وقت ہوا اور حیرتناک بات یہ ہے کہ اسرائیلی جٹ طیارے شامی فضائی حدود میں داخل بھی نہیں ہوئے ۔ لبنانی حکام نے اپنے علاقوں (سرحدی) اسرائیلی فضائیہ کی غیر معمولی سرگرمیوں کی اطلاع دی ۔ ایک لبنانی سکیوریٹی ذریعہ نے بتایا کہ ابتدائی مرحلہ میں اس کا تاثر یہی رہا کہ اسرائیلی جبگی طیارے لبنان اور شام کے درمیان جنگی اسلحون کی نقل و ھرکت پر نظر رکھنے کے لیے فضا میں چکر لگا رہے ہیں ۔

Israel carries out air strike in Syria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں