مغربی بنگال حکومت - آن لائن لاٹری لوٹو پر پابندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-22

مغربی بنگال حکومت - آن لائن لاٹری لوٹو پر پابندی

مغربی بنگال کی حکومت نے آج ریاست میں آن لائن لاٹری "آن لائن لوٹو" پر پابندی لگادی۔ پابندی لگائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ آن لائن لاٹری سماجی مسئلہ ہے اور اس پر روک کے سلسلے میں نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔ یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہاکہ آن لائن لوٹو بایاں محاذ کے حدود حکومت میں شروع ہوا تھا یہ ایک انتہائی سنگین سماجی مسئلہ ہے اس کی وجہہ سے گھر کے لوگوں میں آپس میں ہی جھگڑے ہوتے ہیں۔ یہ ابھی کسی وجہ سے رکا ہوا ہے لیکن اب ہم نے باقاعدہ اسے اسی طرح بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس طرح گٹکا بند کرنے کیلئے کیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں نے ایسا چینل بھی شروع کردیا ہے جہاں آن لائن لاٹری دکھائی جاتی ہے میں ایسے لوگوں کے سخت خلاف تاہم چینل کے ملازمین کے ساتھ ہوں اگر ایسے لوگوں اس فیصلہ پر اعتراض ہے تو وہ حکومت کے اس فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کرنے کیلئے آزاد ہیں۔ میں اس سلسلے میں سردست کچھ نہیں کہہ سکتی۔

Mamata Banerjee announces ban on 'online lotto'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں