یونین پبلک سروس کمیشن امتحان - جموں و کشمیر کی شاندار کارکردگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-06

یونین پبلک سروس کمیشن امتحان - جموں و کشمیر کی شاندار کارکردگی

یونین پبلک سرویس کمیشن (یو پی ایس سی) کے امتحان کے نتئاج میں جموں و کشمیر کی لڑکیوں نے اس مرتبہ ریکارڈ کامیابی کا مظاہرہ کیا اور اس امتحان میں ریاست کے کل 11کامیاب امیدواروں میں 3لڑکیاں بھی شا مل ہیں ۔ کمیشن کے ذریعہ حال ہی میں کئے گئے نتیجہ کے اعلان میں جموں وکشمیر کے 11طلباء کو کامیاب قرار دیا گیا۔ اس میں سید سیریش 23ویں ‘ انویتا پانڈے کو 446 اور روئیدہ سلام باجد کو 820 واں رینک حاصل ہوا ہے ۔ ریاست کے نوجوانوں کو اس امتحان میں بہترین مظاہرہ کرنے کیلئے ترغیب دینے کا سہرا عام طورپر شاہ فیصل کے سرجاتا ہے لیکن اس سمت میں اوئیسہ اقبال کا تعاون بھی کچھ کم نہیں ہے جس نے 2010ء میں اس باوقار امتحان میں کامیاب ہو کر لڑکیوں کو اس سمت میں آگے بڑھانے کا راستہ دکھایا تھا۔ وہ یہ کامیابی حاصل کرنے والی پہلی مسلم لڑکی تھی۔ حالانکہ اقبال اس امتحان میں پاس ہونے والی ریاستی کی پہلی لڑکی نہیں ہے ۔ پرینکا دھر نے 2008ء میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اس برس لیہہ ضلع کے ایک چھوٹے گاؤں کی یہ لڑکی ریاست سے یہ امتحان پاس کرنے والی اکلوتی لڑکی تھی۔ گذشتہ سال یہ تعداد دوگنی ہو گئی اور سیریش اور پوجا حالی نے اس امتحان میں بازی مارلی۔ سیریش کو گذشتہ سال آئی پی ایس کیڈر ملا اور وہ فی الحال کرناٹک میں ٹریننگ لے رہی ہیں لیکن آئی اے ایس بننے کی خواہش میں اس نے دوبارہ اس انتہائی مشکل امتحان میں حصہ لیا اور اس مرتبہ اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر کر دکھایا۔ اپنے درجہ کی بہتری کیلئے امتحان میں بیٹھی سیریش کا کہنا ہے ’’میں اپنے سماج کیلئے کام کرنا چاہتی ہوں اور آئی اے ایس میں جتنی اہلیتیں ہیں اس معاشرہ کی ترقی میں اہم تعاون ملے گا‘‘۔ روئیدہ کو 980کامیاب طلبہ میں بھلے ہی 820واں رینک ملا ہے لیکن اس کی کامیابی کو کسی سے بھی کر کے دیکھا نہیں جاسکتا۔ وہ گھاٹی کی پہلی کامیاب لڑکی ہے ۔ سیریش اور اس کا کنبہ فی الحال کشمیر میں رہتا ہے لیکن وہ ریاست کے کستواڑضلع میں پیدا ہوئی اور وہیں بڑی ہوئی ہے ۔ روئیدہ کاکہنا ہے کہ میرے اور میرے خاندان کے لئے یہ یادگار لمحہ ہے میں اپنے ضلع ہی نہیں بلکہ پوری گھاٹی میں پہلی لڑکی ہوں جو کامیاب طلباء کی فہرست میں جگہ بنا پائی۔ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ایک دور دراز گاؤں کی رہنے والی روئیدہ 2011 میں کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کا امتحان پاس کرنے میں کامیاب رہی تھیں اور اس وقت وہ بڈگام میں ڈسٹرکٹ انڈسٹری سینٹر میں فنکشنل منیجر ہیں ۔ ریاست کے اس امتحان میں کامیاب ہوئے مرد امیدواروں میں شوکت احمد پیری‘ خورشید علی قادری‘ عابد صادق‘ نوید ترامبو‘ امان اﷲ ٹاک‘ عدنان نعیم عصمی‘ وکاس کنڈل اور افتخار احمد چودھری شامل ہیں ۔ سیریش‘ پیری اور قادری کو آئی اے ایس کیڈر ملا ہے جبکہ بقیہ کو آئی پی ایس اور دیگر خدمات کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔

11 from JK crack UPSC exams - Rising Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں