اسرائیل کا وجود ناجائز - یوسف القرضاوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-10

اسرائیل کا وجود ناجائز - یوسف القرضاوی

مصری عالم دین شیخ یوسف القرضاوی نے آج دعویٰ کیا کہ اسرائیل کا وجود ناجائز ہے اور اسے اس علاقہ میں مملکت قائم کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ شیخ قرضاوی چہارشنبہ کی رات غزہ پہنچے جو اس علاقہ کی اسرائیلی ناکہ بندی کیلئے ایک بڑا جھٹکہ سمجھا جارہا ہے۔ انہوں نے غزہ میں آمد کے بعد کہاکہ ’’ہم تمام کا واحد مقصد اگ کی راہ پر مرمٹنا ہے اور فلسطین کیلئے ہم آخری دم تک جدوجہد کرسکتے ہیں۔ 50علماء کرام کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے شیخ قرضاوی مصر کے رفاہ بارڈر ٹرمنل کو عبور کرکے غزہ پہنچے۔ ان کا استقبال حماس وزیراعظم اسمعیل ھنیہ اور مزاحمتی تحریک کے سینئر قائدین نے کیا۔ شیخ قرضاوی توقع ہے کہ غزہ میں 5یوم قیام کریں گے جس کے دوران وہ جمعہ کا خطبہ بھی دیں گے۔ وہ یورپی کونسل برائے فتویٰ و تحقیق کے صدرنشین بھی ہیں۔

Yusuf al-Qaradawi an Islamic cleric in Gaza rejects Israel's existence

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں