سابق وزیر اعظم پاکستان گیلانی کے فرزند کا اغوا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-10

سابق وزیر اعظم پاکستان گیلانی کے فرزند کا اغوا

سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کے فرزند علی حیدر گیلانی کو آج صوبہ پنجاب کے ایک ٹاون میں مسلح بندوق برداروں نے اغوا کرلیا۔ بتایاجاتا ہے کہ ان مسلح افراد نے ’’فائرنگ کرتے ہوئے اُس کارنر میٹنگ پر ہلہ بول دیا جس سے حیدر گیلانی خطاب کرنے والے تھے۔ فائرنگ میں 5افراد بشمول حیدر گیلانی کے سکریٹری محی الدین زخمی ہوگئے۔ بعد میں محی الدین‘ ہسپتال میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس نے بتایاکہ حملہ آور عناصر‘ ایک سیاہ ہونڈا سٹی کار میں‘ حیدر گیلانی کو لے کر چلتے بنے۔ جیو نیوز کی اطلاع کے بموجب نامعلوم بندوق برداروں نے ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک اسٹریٹ کارنر میٹنگ سے علی حیدر گیلانی کا اغوا کرلیا۔ بعض اغوا کنندگان‘ موٹر سیکلوں پر آئے تھے۔ اغوا کی اس واردات کے بعد یوسف رضا گیلانی کے دیگر 2فرزندان علی موسیٰ اور عبدالقادر برہم اور آبدیدہ نظر آرہے تھے۔ علی موسیٰ گیلانی نے بڑے جذباتی انداز میں ٹی وی چیانلوں کو بتایاکہ ’’میں‘ کسی بھی قپیمت پر اپنے حلقہ میں انتخابات منعقد ہونے نہیں دوں گا۔ میرے بھائی کا اغوا ہواہے۔ میں‘ ملتان میں انتخابات کیسے منعقد ہونے دے سکتا ہوں‘‘۔ (پاکستان میں عام انتخابات کیلئے رائے دہی 11مئی کو مقرر ہے) یہاں یہ تذکرہ بیجانہ ہوگا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف ایک رشوت ستانی کیس کو دوبارہ کھولنے کیلئے سوئس حکام کو ایک مکتوب لکھنے کے مسئلہ پر سال گذشتہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اپنے عہدہ سے مجبوراً مستعفی ہونا پڑا تھا۔ اسی دوران صدر پاکستان آصف علی زرداری اورسابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے فرزند کے اغوا کی مذمت کی ہے۔ زرداری نے رضا گیلانی کو فون بھی کیا اور علی حیدر گیلانی کے اغوا کے واقعہ کو انتہائی مذموم اور ایک بزدل دشمن کی کارستانی قرار دیا۔ صدر کے ترجمان و رکن سنیٹ فرحت اﷲ بابر نے یہ بات بتائی۔ صدر زرداری نے سرکاری ایجنسیوں پر زوردیا کہ وہ علی حیدر گیلانی کی بحفاظت دستیابی کیلئے فوری محترک ہوجائیں اور اشرار کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

Ali Haider Gilani, son of Pakistan's former prime minister, abducted

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں