بنگال پنچایت انتخاب 15 جولائی تک مکمل ہو - ہائیکورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-15

بنگال پنچایت انتخاب 15 جولائی تک مکمل ہو - ہائیکورٹ

کولکاتا ہائی کورٹ نے منگل کو مغربی بنگال حکومت کو پنچایت انتخابات کو 3مرحلہ میں 15جولائی تک مکمل کرنے کا حکم دیا اس کے ساتھ ہی عدالت نے ریاستی حکومت کو ریاستی الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر انتخابی تاریخوں کو مطلع کرنے کیلئے بھی کہا۔ عدالت نے حکومت کو انتخابی تاریخوں کو مطلع کرنے کیلئے3دن کا وقت دیا ہے۔ چیف جسٹس ارون مشرا اور جسٹس جے ایم باگچی کی بنچ نے یہ فیصلہ ریاستی حکومت کی طرف سے داخل ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے دیا۔ مغربی بنگال کی حکومت نے عدالت کے ایک سابقہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں پہلے جون میں انتخابات کرانے کی ہدایت دینے والے ریاستی الیکشن کمیشن کی برتری کو برقرار رکھا تھا۔ اس سے پہلے حکومت نے ریاستی پولیس اہکاروں کی نگرانی میں 2مرحلے میں انتخابات کرانے یک اطلاع جاری کی تھی حکومت نے اپنی درخواست میں عدالت کے سابق فیصلے پر التوا کی مانگ بھی کی تھی اور کہا تھا کہ اسے لاگو کرنا عملی نہیں ہوگا۔ ریاستی حکومت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے اپنے حکم میں 57ہزار مختلف پولنگ مراکز پر سکیورٹی کی تعیناتی کا ایک منصوبہ بھی طے کیا ہے۔

پنچایت انتخابات پر کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہاکہ بنگال کے دیہی علاقے کے لوگ اب 3سطحی پنچایت نظام میں ووٹ کرنے کے قابل ہوں گے۔ انتخابات کرانے میں اپوزیشن جماعتوں پر رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے ان کی تنقید کی۔

West Bengal panchayat elections by July 15: HC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں