اجتماعی تباہی کے ہتھیاروں کے غیر قانونی پھیلاؤ کے خلاف انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-16

اجتماعی تباہی کے ہتھیاروں کے غیر قانونی پھیلاؤ کے خلاف انتباہ

ہندوستان نے دہشت گردوں اور غیر سرکاری عناصر کے حساس مادوں اور اجتماعی تباہی کے ہتھیاروں کے حاصل کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے ایسے پھیلاؤ کے "تباہ کن خطروں" سے نمٹنے کیلئے تعاون کی ضرورت پر زوردیا۔ ہندوستان کی سفیر برائے اقوام متحدہ واقع جنیوا سجاتا مہتا نے کہاکہ دہشت گردی کے شکار کی حیثیت سے ہندوستان کی اجتماعی تباہی کے ہتھیاروں کی دہشت گردوں اور غیر سرکاری عناصر کو منتقلی سے پیدا ہونے والے نتائج اور تباہ کن خطروں کو بخوبی احساس ہے۔ ہندوستان 2002ء سے دہشت گردوں کے اجتماعی تباہی کے ہتھیاروں کے حاصل کرلینے کے انسداد کیلئے اقوام متحدہ کی قرار داد کی تائید کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اتفاق رائے سے پیش کردہ یہ قرارداد اجتماعی تباہی کے ہتھیاروں کے خطروں کے بارے میں بین الاقوامی برادری کی تشویش ظاہر کرتی ہے اور تمام رکن ممالک پر زوردیتی ہے کہ دہشت گردوں کو ایسے ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے مقصد سے متحدہ کارروائی کی جائید۔ انہوں نے پرزور انداز میں کہاکہ ریڈیائی ہتھیاروں کے غیر قانونی پھیلاؤ کے مسئلہ سے نمٹنا اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ایسے ہتھیار دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کئے جانے کا خطرہ موجود ہے، چنانچہ بین الاقوامی برادری کو متحدہ ہوکر اس خطرہ کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ خفیہ طورپر غیر قانونی پھیلاؤ کے نیٹ ورکس کا بھی صفایا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ترک اسلحہ کے جامع پروگرام کے اصولوں کو عالمگیر سطح پر قابل نفاذ اور کارآمد بنانا انتہائی اہم ہے۔ اس میں صرف نیوکلیر ترک اسلحہ شامل نہیں ہونا چاہئے بلکہ ایسے دیگر ہتھیار اور ہتھیاروں کے نظام بھی شامل کئے جانے چاہئے جو بین الاقوامی امن اور سلامتی کی برقراری کیلئے خطرہ ہیں۔ اقوام متحدہ کیلئے ہندوستان کے مستقل سفیر اشوک کمار مکرجی نے کہاکہ ہندوستان بردہ فروشی سے پاک دنیا کے قیام کا مکمل طورپر پابند ہے اور چاہتا ہے کہ سماج کے مخدوش طبقوں کو بااختیار بناتے ہوئے یہ مقصد حاصل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ یہ عالمی منصوبہ کے بھی بنیادی مقاصد ہیں، وہ اقوام متحدہ کی جنرل سکریٹری اسمبلی کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے شخصی طورپر انسانی بردہ فروشی کے خاتمہ کیلئے عالمی لائحہ عمل کی تفصیلات سے اجلاس کے شرکاء کو واقف کرایا۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری بشمول اقوام متحدہ اور حلیف ممالک کو مالی اور ٹکنیکی امداد دی جانی چاہئے تاکہ وہ اپنے طورپر ایک انتظامی اور قانونی چوکٹھا قائم کرسکیں جو اس مسئلہ سے نمٹنے ضروری ہے۔

India warns Intl community of WMDs proliferation risks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں