تشدد میں ملوث سیاسی جماعتوں پر امتناع عائد کرنے جیہ للیتا کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-15

تشدد میں ملوث سیاسی جماعتوں پر امتناع عائد کرنے جیہ للیتا کا انتباہ

پی ایم کے کو سخت انتباہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ تاملناڈو جیہ للتیا نے کہاکہ کوئی بھی سیاسی جماعت اگر لاء اینڈ آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نقص امن کی وجہہ بنتی ہے تو اس پارٹی کو دہشت گرد تنظیم سے تعبیر کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پی ایم کے قائد ایس رامڈوس کی حالیہ گرفتاری کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ جیہ للیتا نے کہاکہ اگر کوئی سیاسی جماعت تشدد میں ملوث ہوئی ہے تو اس پارٹی اور کسی دہشت گرد تنظیم میں کیا فرق ہوسکتا ہے؟ ایسی پارٹیوں پر امتناع عائد کردیا جائے گا۔ پی ایم کے ورکرس نے تشدد کے دوران 850 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا تھا جن میں سرکاری بسیں بھی شامل تھیں۔ انہوں نے بس سے مسافرین کو اترنے کا حکم دیا اور بعدازاں بسوں کو نذر آتش کردیا۔ یہی نہیں بلکہ بعد میں انہوں نے کسی دہشت گرد تنظیم کے ارکان کی طرح سڑک سے گذرنے والی گاڑیوں پر پٹرول بم بھی پھینکنے شروع کردئیے جس سے مسافرین دہشت زدہ ہوگئے۔ جیہ للیتا نے رامڈوس کی گرفتاری کے بعد ریاست کے کئی علاقوں میں تشدد کے واقعات کی تفصیلات معلوم کرنے ایک خصوصی تحریک پیش کئے جانے کے دوران جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ رامڈوس کو 30اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کی حکومت لاء اینڈ آرڈر معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ نقص امن پیدا کرنے والی کسی بھی سیاسی پارٹی کو دہشت گرد پارٹی سے تعبیر کرنے میں حکومت ذرہ برابر تاخیر نہیں کرے گی۔ حکومت خاموش تماشائی بنی نہیں رہے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں