امریکہ کی تین ریاستوں میں آندھی طوفان سے تباہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-21

امریکہ کی تین ریاستوں میں آندھی طوفان سے تباہی

امریکہ کی 3ریاستوں کنساس‘ اوکلا ہاما اور ایوا میں طوفان اور آندھی نے زبردست تباہی مچائی۔ طوفانی ہواؤں کے سبب بڑے بڑے برف کے گولوں کے گرنے کے سبب مکانوں کی چھتوں کو نقصان ہوا۔ تیز ہواؤں کے سبب درخت دیا سلائی کی کاڑیوں کی طرح اڑ گئے۔ ایک بہت بڑے حجم کا بادگولہ کناس میں رونما ہوا۔ تیسرا باد گولہ اوکلاہاما ولٹسن کے قریب رونماہوا۔ بادگولہ کی زد میں جو بھی چیز آئی اس کے پرخچے اڑ گئے۔ طوفانی ہواؤں نے مکانوں کی چھتوں کو اڑا دیا۔ مزید باد گولے ڈلاس ایوا میں نظر آئے۔ کنساس‘ اوکلا ہاما‘ مووا اور مسوری میں بادگولہ اور تیز آندھی کے سبب درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

Vast Oklahoma Tornado Kills at Least 91

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں