ہندوستان کے قومی وقار کا احترام کیا جائے - چینی اخبارات کا تجزیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-21

ہندوستان کے قومی وقار کا احترام کیا جائے - چینی اخبارات کا تجزیہ

اس بات کو اہمیت دیتے ہوئے کہ اگر ہندوستان اور ایک جاپان یا فلپائن بن کر ٹکراؤ کی راہ پر آجاتا ہے تب اس سے چین کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ چینی میڈیا نے آج ہندوستان کے قومی وقار کو اہمیت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ چین کے وزیراعظم لی گیانگ جہاں ہندوستان کے دورہ پر وہیں اس سلسلہ میں چین کے سرکاری میڈیا نے اس دورہ کی بھرپور رپورٹس شائع کی ہیں اور ہند۔ چین تعلقات کے اعداد و شمارشائع کئے جبکہ ایک روزنامہ گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریہ میں لکھا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں بگاڑ میڈیا کی پیداوار ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں کئی خامیاں پائی جاتی ہیں جن کا دیگر فریقین استحصال کرسکتے ہیں۔ باہمی احترام کے بغیر چھوٹے مسائل کو حل نہیں کیا جاسکتا۔ اخبار نے یہ بات لکھی اور حالیہ لداخ واقعہ کا حوالہ دیا جب چین کی فوج ہندوستانی حدود میں19کیلو میٹر اندر داخل ہوگئی تھی۔ اخبار نے یہ بھی لکھا کہ اگر ہندوستان سیاسی سطح پر جاپان یا فلپائن بن جاتا ہے تب اس سے چین کے مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اخبار نے یہ بات نوٹ کی کہ جاپان کے ساتھ متنازعہ جزائر کو جھگڑا یا جنوبی چینی سمندر کے برخلاف ہند چین سرحد کی صورتحال کہیں بہتر ہے۔ نیز سرحدی مسئلہ کے باوجود ہند۔ چین تعلقات کئی دہائیوں سے اچھے رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق چین اور ہندوستان کو چاہئے کہ باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے بنیادی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔ نیز میڈیا کے پروپگنڈوں سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ اچھی خبریں دیتے رہیں۔ دونوں ممالک کے مابین اسٹراٹیجک تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے نہ صرف عزم و حوصلہ کی بلکہ دانشمندی کی بھی ضرورت ہے۔ میڈیا کی اطلاعات پر ردعمل کااظہار کرنے سے کوئی مدد نہیں ملے گی۔ دونوں حکومتوں کو چاہئے کہ عوامی آراء کی رہنمائی کیلئے اپنا رول اداکرے۔ اخبار نے اس سلسلہ میں لی گیانگ کے اپنے اولین بیرونی دورہ کیلئے ہندوستان کو ترجیح دئیے جانے کا حوالہ دیا اور کہاکہ اس سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ چین اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کو کافی اہمیت دیتا ہے۔

Respect Indian sense of national pride: Chinese media

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں