حامد کرزئی کی ہندوستان آمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-21

حامد کرزئی کی ہندوستان آمد

افغانستان کے صدر حامد کرزئی تین روزہ دورے پر ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔ کرزئی کے ترجمان نے بتایا کہ صدر افغانستان ہندوستان سے فوجی امداد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہندوستان آتے ہی حامد کرزئی نے سب سے پہلے پنجاب کا دورہ کیا جہاں صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی ۔ 2011 میں ہندوستان اور افغانستان کے درمیان دفاعی شراکت داری کے معاہدہ پر دستخط ہوئے تھے، جس کے تحت افغانستان سیکورٹی فورسس کو فوجی تربیت فراہم کرنے سے ہندوستان نے اتفاق کیا تھا۔ پڑوسی ملک کے لئے ہندوستان کی امداد 2 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور ہر سال دو ہزار افغانیوں کو ہندوستان تربیت فراہم کرے گا۔ دفتر جارجہ کے ترجمان نے افغانستان کو دفاعی اعتبار سے اہمیت کا حامل پڑوسی ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک دفاعی شراکت داری سے متعلق امور پر بات چیت کریں گے۔

Afghanistan President Hamid Karzai in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں