وندے ماترم مفاد عامہ کے زمرے میں نہیں بلکہ ذاتی معاملہ - سپریم کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-17

وندے ماترم مفاد عامہ کے زمرے میں نہیں بلکہ ذاتی معاملہ - سپریم کورٹ

بہوجن سماج پارٹی کے ممبر پارلئیمنٹ شفیق الرحمن برق کے ذریعہ وندے ماترم گیت کا پارلیمنٹ میں بائیکاٹ کئے جانے کے خلاف مفاد عامہ کی رٹ کو ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ نے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ یہ معاملہ مفاد عامہ زمرے میں نہیں آتا ہے، یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ یہ حکم چیف جسٹس ایس کے سنگھ، جسٹس وی کے اروڑاکی دو رکنی بنچ نے سوربھ شرما کی مفاد عامہ کی رٹ پر دیا۔ رٹ میں کہا گیا کہ بی ایس پی ایم پی شفیق الرحمن برق نے پارلیمنٹ کے آخری دن جب پارلیمنٹ میں وندے ماترم گیت ہورہا تھا تو گیٹ کا بائیکاٹ کیا جس سے قومی گیت وندے ماترم کی بے عزتی ہوئی اور ملک سے غداری ہوئی اور فرقہ پرستی کا اظہار ہوا۔ جب کہ مرکزی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ قانون میں قومی ترانہ جن گن من ہے، جس کے بارے میں کہا گیا لیکن قومی گیت وندے ماترم کے بارے میں نہ کہیں لکھا گیا اور نہ ہی اس گیت کو گانے کیلئے زبردستی کی جاسکتی ہے۔ فاصل بنچ نے مرکزی حکومت کی اس دلیل تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ رٹ کو مسترد کردیا کہ یہ معاملہ مفاد عامہ زمرے میں نہیں آتا۔ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

Vande Mataram is individual interest category - Supreme Court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں