سی بی آئی کی راجہ بھیا سے دوسرے دن بھی پوچھ گچھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-17

سی بی آئی کی راجہ بھیا سے دوسرے دن بھی پوچھ گچھ

ڈی ایس پی ضیاء الحق کے قتل کی جانچ کرنے والی سی بی آئی نے آج دوسرے دن بھی کنڈہ میں اپنے کیمپ کے دفتر میں یوپی کے سابق وزیر رگھو راج پرتاب سنگھ عرف راجہ بھیا سے پوچھ تاچھ کی۔ کل سی بی آئی کے افسران نے، 2مارچ کو ڈی ایس پی، پردھان ننھے یادو اور ان کے بھائی سریش کے تہرے قتل کے سلسلے میں، راجہ بھیا سے 11گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی تھی۔ راجہ بھیا آج صبح 10:15 بجے اپنے ایم ایل سی کزن اکشے پرتاپ سنگھ، مقامی نمائندے ہری اوم شریواستو اور لاجی نگم بھی پوچھ تاچھ کے وقت ان کے ساتھ تھے۔ پہلے دن پوچھ تاچھ کا سلسلہ 10:45 بجے سے رات 9:30 بجے تک چلا تھا۔ سی بی آئی نے راجہ بھیا کے قربیے ساتھی اور کنڈہ کھیڑا پنچایت کے چیرمین گلشن یادو ان ے بھائی چوی ناتھ ناتھ اور مقید ڈرائیور گڈو سنگھ کو بھی لائی تھی۔ تاہم ہری اوم شریواستو اور لاجی نگم کو سی بی آئی کے آدمیوں نے مختصر پوچھ تاچھ کے بعد کل شام 6:30 بجے چھوڑ دیا تھا۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایا ہے کہ افسران نے راجہ بھیا کے دیگر قریبی ساتھیوں کے بیانات سے جرح کی ہے جن پر تہرے قتل کیلئے اکسانے کا الزام ہے۔ تفتیشی افسران نے ایم ایل اے سے اپنے ڈرائیور سنجے پرتاپ سنگھ عرف گڈو کو پناہ دینے میں ان کے رول کے بارے میں سوالات پوچھے جو اس وقت بلی پور پردھان قتل میں جیل میں ہے۔ گڈو کے علاوہ اس کے بھائی راجیو اور راجہ بھیا کے ذاتی محافظ بلے پال بھی اس کیس میں جیل میں بند ہیں کل راجہ بھیا سے طویل پوچھ تاچھ کے بعد اخباری نمائندوں کو بتایاکہ وہ اس معاملہ میں بے قصور ہیں اور تہرے قتل میں ان کا کوئی رول نہیں ہے۔ پوچھ تاچھ کے دوران انہوں نے کہاکہ قتل کے روز وہ لکھنو میں تھے اور اپنے ڈرائیور گڈو سنگھ کے ساتھ وزیراعلیٰ کے دفتر کا بھی دورہ کیا تھا۔ قبل ازیں سی بی آئی نے راجہ بھیا کے کزن سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی اکشر پرتاپ سنگھ سے پوچھ گچھ کی جو اس واقعہ کے بعد کنڈا پہنچے تھے۔

Kunda murder case: CBI grills Raja Bhaiya for second day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں