ناگا لینڈ بورڈ امتحان میں مسلم طالب علم نے نئی تاریخ رقم کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-23

ناگا لینڈ بورڈ امتحان میں مسلم طالب علم نے نئی تاریخ رقم کی

منی پور کے ایک مسلم طالب علم نے ہائی اسکول کے امتحان میں امتیازی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ بنائی ہے۔ ایم جی ایم ہائیرس سیکنڈری اسکول دھیما پور کے طالب علم محمد ہلال الدین شاہ ولد محمد اصلاح الدین شاہ نے 96۔16 فیصد نشانات حاصل کئے ہیں یعنی انہوں نے 600 کے منجملہ 577 نشانات حاصل کئے ہیں ۔ انکے والد ایک خانگی اسکول میں ٹیچر ہیں، جبکہ والدہ گھریلو خاتون ہیں۔ محمد ہلال الدین شاہ نے کہا کہ وہ بارہویں جماعت کی تکمیل کے بعد آئی آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس کے لئے اگر حالات سازگار ہوجاتے ہیں تو وہ دہلی منتقل ہونے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منی پور کے مقابلہ میں ناگا لینڈ میں بہتر تعلیمی ماحول ہے۔

A Muslim boy from Manipur tops Nagaland Board Exam 2013

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں