منتخبہ حکومت کو وقت پر اقتدار کی منتقلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-17

منتخبہ حکومت کو وقت پر اقتدار کی منتقلی

پاکستان کے کارگذار وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے جمعرات کے دن کہاکہ منتخب حکومت کو وقت پر اقتدار حوالے کردیاجائے گا۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف جو 2مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں ان کی پارٹی مسلم لیگ (ن) 11مئی کے انتخابات میں واحد بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے اور میاں نواز شریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے تیار ہیں۔ کارگذار وزیراعظم کھوسو نے کہاکہ جمہوری تبدیلی کا دوسرا مرحلہ نئی حکومت کو اقتدار کی منتقلی کا مرحلہ جلد شروع ہوگا اور دستور کے مطابق اور عوام کی خواہشات کے مطابق نئی منتخب حکومت کو اقتدار حوالے کردیاجائے گا۔ وزیر اطلاعات عارف نظامی نے کہاکہ اقتدار کی منتقلی کا عمل 2جون تک مکمل کردیا جائے گا۔ وزیراعظم نے انتخابات میں حصہ لینے پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد دی۔ پاکستان کی 65 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک منتخبہ حکومت کو اقتدار حوالے کیا جائے گا۔ کارگذار وزیراعظم نے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بھاری تعداد میں حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس سے ان کے جمہوری شعور کا اظہار ہوتا ہے اور اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ عوام پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ پاکستان کے عوام نے جس نڈر پن سے باہر آکر حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس سے یہ ظاہر ہوگیا ہے کہ پاکستان کے عوام فوج کی بالادستی کو پسند نہیں کرتے اور نہ وہ مسلکی تشدد کو پسند کرتے ہںے۔ عوام نے بے خوف خطر ہوکر حق رائے دہی کا استعمال کیا اور ان عناصر کے ارادوں کو ناکام بنادیاجو جمہوریت کے دشمن ہیں۔

Transfer of power soon: Interim Pak PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں