سمندری طوفان محاسن بنگلہ دیشی ساحل سے ٹکرا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-17

سمندری طوفان محاسن بنگلہ دیشی ساحل سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان محاسن آج بنگلہ دیش کے جنوبی ساحل پٹوا کھالی سے ٹکرایا۔ عہدیداروں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ فی گھنٹہ 90 کیلو میٹر کی رفتار سے چلنے والے تیز و تند طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ طوفان نے پٹوا کھالی کے قریب کھوپاڑا کو پار کرنا شروع کردیا ہے۔ ساحل سے گذرنے والا طوفان شمال مشرق کی جانب رخ کرسکتا ہے اور 16مئی کی دوپہر چٹگام کے کاکس بازار ساحل سے ٹکراتے وقت طوفان کی رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ بھی ہوسکتی ہے۔ دریں اثنا اطلاعات میں بتایا گیا کہ طوفان کے ساتھ پانی کی تیز اور بلند موجیں ایک شخص کوبہا لے گئیں۔ پٹوا کھالی میں 100سے زائد جھونپڑیاں مسمار ہوگئی ہیں اور بجلی کا سلسلہ منقطع ہوجانے سے علاقہ اندھیروں میں ڈوب گیا ہے۔

Cyclone Mahasen strikes Bangladeshi coast

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں