Taliban suspected to be behind Gilani son's kidnapping
پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے فرزند جنہیں انتخابی مہم کے دوران بندوق برداروں نے اغوا کرلیا تھا انہیں ممنوعہ لشکر جھنگوی سپاہ صحابہ کی جانب سے دھمکیاں وصول ہورہی تھیں۔ اگرچیکہ کسی گروپ نے علی حیدر کے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن یوسف رضا گیلانی نے اور ان کے ارکان خاندان نے کہاکہ علی حیدر کو لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے دھمکیاں وصول ہورہی تھیں۔ 27 سالہ علی حیدر کو کل 11مئی کے انتخابات کی مہم کے دوران اغوا کرلیا گیا تھا۔ پولیس نے 5مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ ان میں 2ایسے ہیں جو اغوا کے تعلق سے اہم معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔ سرکاری طورپر نہیں بتایا گیا کہ مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ نہیں کی گئی۔ اغوا کاروں نے علی حیدر کو کبیر والا لے گئے۔ کبیر والا لشکر جھنگوی کا گڑھ ہے۔ تحریک طالبان پاکستان نے علی حیدرکے اغوا پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ طالبان کے ترجمان احسان اﷲ احسان نے کہاکہ ہم نہیں جانتے کہ علی حیدر کو کس نے اغوا کیا۔ علی حیدر کو کیوں اور کس لئے اغوا کیا گیا وہ نہیں جانتے۔ پنجاب پولیس کے ذرائع نے کہاکہ ہمارا خیال ہے کہ پنجاب کے طالبان نے علی حیدر کا اغوا کیا۔ پنجاب طالبان کا گڑھ ہے یہاں سے جو ملتان سے 80میٹر دور ہے۔ پنجاب کے طالبان زیادہ تر لشکر جھنگوی سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا القاعدہ سے بھی تعلق ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں