منموہن سنگھ کی نواز شریف کو مبارکباد - دورہ ہند کی دعوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-13

منموہن سنگھ کی نواز شریف کو مبارکباد - دورہ ہند کی دعوت

وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے آج مسٹر نواز شریف کو انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔ نواز شریف تیسری مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔ ڈاکٹر سنگھ نے نواز شریف کو دورہ ہند کی دعوت بھی دی۔ ابھی جب کہ پاکستان میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ڈاکٹر سنگھ نے نواز شریف کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تاکہ ہند- پاک تعلقات کے لئے نئی راہیں تلاش کی جاسکیں۔ نواز شریف کے نام ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ نواز شریف اور انکی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ دونوں ملکوں کی تعلقات کی راہ میں نئی قسمت آزمائی کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مسڑ نواز شریف باہمی سہولت کے کسی وقت میں ہندوستان کا دورہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی عوام بھی ہندوستان اور پاکستان کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے ان ( نواز شریف) کے بر سر عام اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ منموہن سنگھ نے اس مکتوب میں نواز شریف کو "جناب میاں صاحب" سے مخاطب کیا اور کہا کہ وہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ لاہور میں کل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا کہ انہوں نے 1999 سے قبل ہندوستان سے تعلقات کو بہتر بنانے کی بہت کوشش کی تھی ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ ان کوششوں کو وہیں سے شروع کرینگے جہاں یہ رک گئیں تھیں۔ منموہن سنگھ نے اپنے مکتوب میں کہا کہ ان کی شریک حیات بھی نواز شریف کی شریک حیات کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتی ہیں۔

Manmohan Singh congratulates Nawaz Sharif, invites him to India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں