سعودی عرب - غیرمجاز تارکین وطن واپسی کی راہ ہموار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-14

سعودی عرب - غیرمجاز تارکین وطن واپسی کی راہ ہموار

سعودی عرب سے وطن واپس ہونے والے غیر مجاز تارکین وطن کیلئے حکومت نے 15ہزار پاسپورٹس ہندوستانی سفارت خانہ کے حوالے کردئیے ہیں تاکہ امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے متعلق مقدمات کی یکسوئی کی جاسکے۔ اکثر پاسپورٹ کفیلوں کی جانب سے حکومت کو سونپ دئیے گئے ہیں۔ ان میں ان تارکین وطن کے پاسپورٹس بھی شامل ہیں جنہیں فرار قرار دیتے ہوئے جیلوں میں قید کردیاگیاہے۔ ہندوستان مشن کے نائب سربراہ سی بی جارج نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان واپس ہونے سے جن تارکین وطن کو روک دیا گیا ہے اور جنہیں مفرور قرار دیتے ہوئے جیلوں میں بند کردیا گیا ہے، ان کے مسائل حل ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ عرب نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سی بی جارج نے بتایاکہ سفارت خانہ کے ویب سائٹ پر پاسپورٹ کی فہرست جاری کی گئی ہے جو تارکین وطن اپنی شناخت پیش کرنے دستاویزات پیش کریں گے انہیں پاسپورٹ حوالے کردئیے جائیں گے۔ نطاقہ قانون نافذ ہونے کے بعد نئے میکانزم کے تحت امیگریشن قانون کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمات سے دستبرداری اختیار کرلی گئی ہے۔ نطاقہ قانون کے تحت مملکت سعودی عرب میں مقامی باشندوں کو 10فیصد ملازمتیں مختص کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ تقریباً 20لاکھ ہندوستانی باشندے سعودی عرب میں برسرروزگار ہیں۔ نئے قانون پر انہیں اس بات کا اندیشہ لاحق ہوگیا ہے کہ اس کی وجہہ سے بیرونی تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کیلئے حکام سے مسلسل نمائندگی کی جارہی ہے۔ چند ہفتہ قبل وزیر سمندر پار وائیلار روی نے سعودی عہدیداروں سے ملاقات کی تھی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں