سعودی عرب میں تارکین وطن کو فوائد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-14

سعودی عرب میں تارکین وطن کو فوائد

سعودی عرب کی وزارت محنت نے ایک نئی اسکیم متعارف کی ہے جس کے تحت غیر ملکی تارک الوطن ملازمین جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس( جی او ایس آئی) کے استفادہ کنندہ بن سکتے ہیں۔ یہ اعلان وزارت لیبر اور مختلف غیر ملکی سفارتخانوں کے نمائندوں کے ساتھ ریاض کے ریز کالٹن ہوٹل میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔ وزارت لیبر نے تمام بیرونی سفارتخانوں کے سربراہوں اور سفارتخانوں کے لیبر قونصلرس اور ان کے قونصلیٹس کو مدعو کیا اور نئے لیبر ضابطوں اور حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایمنسٹی کی شرائط سے واقف کروایا۔ وزیر لیبر عادل فقیہ کے نائب وزیر مفارج بن سعدالحق بانی کی زیر صدارت منعقد ایک اجلاس میں غیر ملکی سفارتکاروں کے ساتھ کئی لیبر مسائل پر بات چیت کی گئی۔ نائب وزیر نے وضاحت کی کہ جی او ایس آئی فوری عمل درآمد کے ساتھ ناموں کو رجسٹر کرے گا۔ جی او ایس آئی تمام سعودیوں کیلئے لازمی ہے جبکہ ماضی میں یہ تارکین وطن کیلئے آپشنل تھی۔ نئی اسکیم تارکین وطن کو جی او ایس آئی کیلئے اپنے نام درج کروانے کی اجازت دیتی ہے اور ان کے خانگی آجرین اس سے انکار نہیں کرسکتے۔ گورنر جی او ایس آئی نے بتایاکہ جس تاریخ کو غیر سعودی ملازم سعودی عرب آئے گا یا جس تاریخ کو وہ کسی دوسرے آجر کے پاس اپنی ملازمت کو منتقل کرے گا وہی اس کے اندراج کی تاریخ ہوگی۔ ریکارڈس مہینہ کی پہلی تاریخ کو پیش کردیا جائے گا۔ اس اسکیم کے فوائد میں مکمل طبی سہولتیں شامل ہیں۔

Saudi Arabia: Legal expat workers eligible for GOSI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں