ہندوستان کا نیا پاسپورٹ سعودی عرب کے لیے ناقابل قبول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-21

ہندوستان کا نیا پاسپورٹ سعودی عرب کے لیے ناقابل قبول

سعودی عرب میں ہندوستانیوں کیلئے نئی مشکل میں وہاں کے حکام نے ہندوستانی سفارتی دفاتر کے جاری کردہ نئے پاسپورٹ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سعودی حکام نے ہندوستانی تارکین وطن کے داخل کردہ نئے پاسپورٹس میں پرانے پاسپورٹس سے مواد کی منتقلی سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ انہیں پاسپورٹ میں کی گئی ترمیم کے بارے میں کوئی سرکاری اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ پرانے پاسپورٹ میہں حامل پاسپورٹ کی تصویر صفحہ نمبر 2پر ہوا کرتی تھی جبکہ نئے جاری کردہ پاسپورٹس میں تصویروں کو تیسرے صفحہ پر رکھا گیا ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ پریشان حال ہندوستانی تارکین وطن نے نئے پاسپورٹس کے کارکرد ہونے کی تصدیق پر مشتمل مکتوب ہندوستانی قونصل خانہ سے حاصل کرلیا ہے لیکن سعودی عہدیداروں کا اصرار ہے کہ یہ تصدیق سعودی وزارت امور خارجہ کے ذریعہ ہونی چاہئے۔ گذشتہ روز جدہ کے سعودی پاسپورٹس آفس نے یہی وجہ کی بناء لگ بھگ 200 ہندوستانی پاسپورٹس کی تجدید کرنے سے انکار کردیا۔

Saudi authorities refuse to accept new Indian passports

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں