سعودی عرب - 166 عسکریت پسندوں کی بعد اصلاح رہائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-08

سعودی عرب - 166 عسکریت پسندوں کی بعد اصلاح رہائی

سعودی عرب نے 166 سابقہ القاعدہ ارکان کو مملکت کی سرپرستی میں طویل مدتی اصلاحی پروگرام سے گذارنے کے بعد رہا کر دیا ہے ، ایک میڈیا رپورٹ نے یہ بات کہی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی نے عرب نیوز کو بتایاکہ سرکش گروپ کے 62 ارکان کا گروپ جدہ میں رہا کر دیا گیا جبکہ انہوں نے پرنس محمد بن نائف مرکز برائے اصلاح و نگرانی میں اصلاحی پروگرام کی تکمیل کر لی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ مزید 104 عسکریت پسندوں کو ریاض میں بھی رہا کیا گیا۔ الترکی نے مزید کہاکہ اصلاحی پروگرام "منہسا" کا مقصد انہیں دوبارہ سماجی دھارے میں ضم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قیدیوں کو اس شرط پر رہا کیا گیا کہ وہ روحانی و نفسیاتی تربیت اور سماج کے اصل دھارے میں واپسی کیلئے متعاقب پروگرام میں حصہ لیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق رہائی پانے والوں میں کوئی خاتون نہیں ہے ۔ تمام رہا شدہ ارکان پر حکومتی ایجنسیاں اور دیگر گوشے نظر رکھیں گے ۔

Saudi Arabia releases 166 'reformed' militants

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں