دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت سے ملکہ الزبیتھ کا گریز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-08

دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت سے ملکہ الزبیتھ کا گریز

برطانیہ کی ملکہ الزبیتھ دوم سری لنکا میں منعقد ہونے والی دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گی۔ 40 سال کے عرصہ میں یہ پہلی مرتبہ ے کہ ملکہ الزبیتھ دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گی۔ دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس نومبر میں سری لنکا میں منعقد ہونے والی ہے ۔ ملکہ الزبیتھ نے خود کے شریک ہونے کے بجائے اپنی نمائندگی کیلئے فرزند پرنس چارلس کو سری لنکاکی دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ کریں گی۔ بکھنگم پیالس کے ذرائع نے بتایاکہ 1973ء کے بعد پہلی مرتبہ دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گی۔ 87 سالہ ملکہ کی نمائندگی ان کے فرزند پرنس چارلس کریں گے ۔ ملکہ الزبیتھ کو طویل سفر کی صعوبت سے بچانے فیصلہ کیا گیا کہ ملکہ کے بجائے پرنس چارلس سری لنکا کا دورہ کریں ۔ ملکہ الزبیتھ نے 1973ء میں اٹاوا، کناڈا میں دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ قبل ازیں انہوں نے 1971ء کی دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کی تھی۔ 1991ء کے بعد سے وہ ہر چوٹی کانفرنس میں شرکت کرتی رہیں تھیں ۔ پرنس چارلس نے بھی اپنی والدہ کو صعوبت سے بچانے سری لنکا کی دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت سے اتفاق کیا۔ ملکہ الزبیتھ ہر سال تقریباً 400 تقریبات میں شرکت کرتی ہیں ۔ ملکہ کے شوہر ڈیوک آف اڈنبرگ جون میں 92سال کے ہو جائیں گے ۔ ملکہ الزبیتھ کے سری لنکا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلہ کو ان کی صحت کے حالت کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے ۔ ہر2سال بعد دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس منعقد ہوتی ہے ۔ دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس میں عالمی مسائل پر غور کیا جاتا ہے اور دولت مشترکہ ممالک میں مختلف مسائل پر اتفاق رائے کیلئے کوششیں کی جاتی ہیں ۔ دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس اس سال کولمبو میں 15تا17 نومبر ہو گی۔ ملکہ الزبیتھ کی حکمرانی کا دور 60سال پر میحط ہے ۔ ملکہ دولت مشترکہ ممالک کو ایک خاندان تصور کرتی ہیں اور دولت مشترکہ اتحاد کو عالمی سطح پر ایک اہم کام کرنے والا ادارہ تصور کرتی ہیں ۔ اس میں شک نہیں کہ ملکہ الزبیتھ دولت مشترکہ اتحاد کی ایک علامتی سربراہ ہیں ۔ دولت مشترکہ 54ارکان ممالک پر وہ کوئی حکم چلانے کا اختیار نہیں رکھتیں ۔ دولت مشترکہ اتحاد کے ممالک کی آبادی قریب 2ارب ہے ۔

Queen Elizabeth to skip Commonwealth meeting in November

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں