Sarabjit Singh's last rites
پاکستان کے ایک جیل میں قیدیوں کے بہیمانہ حملے کے سبب ہلاک ہوجانے والے ہندوستانی قیدی سربجیت کی نعش کو آج انتہائی جذباتی مناظر کے درمیان ان کے آبائی گاوں میں پورے سرکاری اعزازات کے ساتھ سپرد آتش کردیا گیا۔ 49 سالہ سربجیت کو جن کا گذشتہ روز لاہور کے ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا تھا خراج عقیدت ادا کرنے کے لئے پنجاب پولیس نے اپنی بندوقوں کو سرنگوں کرلیا اور بعد ازاں ہوا میں فائر کئے گئے۔ سربجیت کی بہن دلبیر کور نے مہلوک کی بیوہ سکھ پریت کور، دو بیٹیوں سو پن دیپ اور پونم کے علاوہ داماد کی موجودگی میں اپنے بھائی کی چتا کو آگ دکھائی ۔ شرومنی اکالی دل کے رکن اسمبلی ورسا سنگھ ولٹوہا نے آخری رسومات کے انجام دہی میں غم زدہ دلبیر سنگھ کی اعانت کی ۔ راہول گاندھی کے علاوہ کئی اہم شخصیات اور دیہاتیوں کی کثیر تعداد نے سربجیت کو آخری سفر کے لئے وداع کیا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں