بھٹو قتل کیس کے سرکردہ سرکاری وکیل کا قتل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-04

بھٹو قتل کیس کے سرکردہ سرکاری وکیل کا قتل

ایک انتہائی سنسنی خیز اور بہیمانہ حملہ میں پاکستان کے ایک سرکردہ وکیل کو آج صبح ان کے گھر کے قریب گولی مارکر ہلاک کر دیا گیا جس کے نتیجہ میں 26/11 ممبئی حملہ اور بے نظیر بھٹو قتل جیسے 2انتہائی اہم اور حساس مقدمہ غیر یقینی کا شکار ہو گئے ہیں جن کی وہ متعلقہ عدالتوں میں پیروی کر رہے تھے ۔ سزائے موت دئیے جانے کے طرز پر شوٹنگ کرتے ہوئے 2موٹر سیکل سواروں نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ کے اعلیٰ استغاثہ چودھری ذوالفقارعلی کی کار پر دیدہ دلیری کے ساتھ فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہو گئے ۔ یہ حملہ آج اس وقت پیش آیا جب وہ سیکٹر G-9 میں واقع اپنے گھر سے نکل کر روالپنڈی روانہ ہورہے تھے جہاں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت مقرر تھی۔ اس مقدمہ میں سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کو انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے "اشتہاری مجرم "قرار دیا ہے ۔ مسٹر ذوالفقار علی اپنی کار چلا رہے تھے کہ ان پر کئی گولیوں کی بوچھار کر دی گئی اور کراچی کمپنی کے تجارتی علاقہ میں وہ اپنی کار کے اسٹیرنگ پر سے کنٹرول کھو بیٹھے نتیجتاً ان کی کار ایک خاتون سے ٹکرا گئی جو سڑک عبور کر رہی تھی۔ صبح 7:30 منٹ پر پیش آئے اس المناک واقعہ میں زخمی خاتون بھی ہاسپٹل میں فوت ہو گئی۔

Bhutto murder-case prosecutor shot dead in Islamabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں