اداکار سنجے دت نے عدالت کے روبرو خود سپردگی اختیار کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-17

اداکار سنجے دت نے عدالت کے روبرو خود سپردگی اختیار کی

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے آج نامزد ٹاڈا عدالت کے روبرو خودسپردگی اختیار کی جہاں وہ 1993ء ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے مقدمہ میں مابقی 3سال 6ماہ سزائے قید مکمل کریں گے۔ آج سنجے دت کے عدالت پہنچنے پر ڈرامائی اور جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ ان کے حامیوں اور پورٹس و کیمرہ مین نے عدالت کے باہر پہنچتے ہی انہیں گھیر لیا تھا۔ سنجے دت کے حامی اس وقت ان کی تائید میں نعرے لگارہے تھے۔ قبل ازیں سفید کرتے اور جینس میں ملبوس 53سالہ سنجے دت نے اپنی قیام گاہ ایمپرئیل ہائیٹس بلڈنگ پالی ہل کے روبرو اپنی کار میں سوار ہونے سے قبل وہاں جمع ہجوم کی طرف دیکھ کر اپنا ہاتھ ہلایا۔ سنجے دت کے مداح، ذرائع ابلاغ کے نمائندے اور بالی ووڈ کے دوست اداکار کی قیام گاہ پر آج علی الصبح سے موجود تھے۔ سنجے دت نے اپنی پیشانی پر سرخ تلک لگایا ہوا تھا اور اپھنی بیوی مانیتا کا ہاتھ پکڑے ہوئے قیام گاہ سے باہر آئے اور ٹاڈا عدالت کیلئے روانہ ہوگئے۔ بالی ووڈ کی اہم شخصیات فلم اداکار سے کل رات سے ہی ملاقاتوں میں مصروف تھیں۔ ان سے ملاقات کرنے والوں میں اداکار سلمان خان، ابھشیک بچن، اجئے دیوگن اور ہدایتکار ڈیوڈ دھون، سنجے گپتا اور اپوروالا کھیا، راج کمار ہیرانی اور ملن لوتھریا شامل تھے۔ شلپاشٹی کے شوہر راج کندر اور فلم ساز واشو بھگنانی ، گلشن کماراور راہول اگروال نے بھی پہنچ کر اداکار کی حوصلہ افزائی کی۔

Sanjay Dutt surrenders at Tada court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں