روس میں امریکی سفارتکار ریان فوگلے گرفتار - امریکہ کی خاموشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-16

روس میں امریکی سفارتکار ریان فوگلے گرفتار - امریکہ کی خاموشی

امریکی عہدیدار ماسکو میں ایک امریکی سفارتکار ریان فوگلے کی گرفتاری پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔ امریکی سفارت کار پر الزام ہے کہ انہوں نے سی آئی اے کیلئے ایجنٹ بھرتی کرنے کی کوشش کی اور اس کوشش کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان پیٹرک ونٹرل نے کہاکہ ہم اس بات کی توثیق کرتے ہیں کہ ماسکو کے امریکی سفارت خانہ کے سفارت کار ریان فوگلے کو عارضی طورپر حراست میں لیا گیا اور بعد میں رہا کردیاگیا۔ اس کے بعد ترجمان نے کہاکہ مزید کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ ماسکو کے امریکی سفارت خانہ میں ریان فوگلے سیاسی شعبہ میں تھرڈ سکریٹری ہیں۔ انہیں 13مئی کی رات حراست میں لیا گیا، جبکہ وہ مبینہ طورپر سی آئی اے کیلئے کام کرنے کیلئے روسی اسپیشل سرویس سے ایک عہدیدار کو بھرتی کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ یہ بات روسی فیڈرل سیکیورٹی سرویس نے بتائی۔ روس نے فوری ریان فوگلے کو ناپسندیدہ قرار دیا اور انہیں فوری روس سے نکل جانے کا حکم دیا۔ پوچھ گیا روس میں حراست میں لیا گیا سفارت کار واقعی جاسوس تھا آیا وہ اب بھی روس میں ہے۔ اس پر وائٹ ہاوز کے ترجمان نے انہیں مزید کچھ اور معلومات نہیں ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ روس کے ساتھ امریکہ کے گہرے اور وسیع تعلقات ہیں اور ہماری سفارت کاری باہمی طورپر جاری رہے گی۔ ایف روسی فیڈرل سکیورٹی سرویس( ایف ایس بی) نے سفارت کار کی حراست کی تصاویر جاری کیں۔ امریکی سفارت کار کے قبضہ میں موجودگی فلاچی وگ، تین جوڑ عینک، ماسکو کا نقشہ اور فولڈنگ چاقو کے فوٹو بھی جاری کئے گئے۔ ماسکو سے اے ایف پی کی جاری خبر کے مطابق اخبار "کومرسافٹ" نے کہاکہ امریکی سفارت کا ایان گوگلے چیچن برادران کے تعلق سے بوسٹن حملوں کے سلسلے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

Ryan Fogle: Russia to expel diplomat arrested trying to recruit for CIA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں