سعودی عرب سے واپسی کے خواہاں ہندوستانیوں کی فیس معاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-16

سعودی عرب سے واپسی کے خواہاں ہندوستانیوں کی فیس معاف

ہندوستان نے سعودی عرب میں رہنے والے اپنے شہریوں کو کسی سفری دستاویزات کے بغیر سفر کرنے والوں کو فیس سے استثنیٰ دیا ہے۔ سعودی عرب میں نئی لیبر پالیسی نطاقہ کے باعث ہندوستان کو ایک مرتبہ سفر کرنے کیلئے ایمرجنسی سرٹیفکٹ جاری کرنے حکومت ہند فیس وصول نہیں کرے گی۔ ریاض میں ہندوستانی سفارتخانہ نے ایک بیان میں کہاکہ یہ راحت صرف ان درخواست گذاروں کیلئے ہوگی جنہوں نے سعودی حکام کی جانب سے اعلان کردہ 3 ماہ کی مدت کے دوران ایمرجنسی سرٹیفکیٹ کیلئے اپنی درخواستیں داخل کی ہیں۔ یہ درخواست گذار ہندوستان کی فیس استثنیٰ راحت سے استفادہ کرنے کے مستحق ہوں گے۔ انہیں اس اسکیم سے استفادہ کرنے کیلئے ایک اور درخواست داخل کرنی ہوگی۔ جو درخواست گذار فیس استثنیٰ چاہتے ہیں وہ سفارتخانہ میں ایک اور درخواست داخل کریں۔ سفارتخانہ نے پہلے ہی 2528 ایمرجنسی سرٹیفکٹس جاری کئے ہیں۔ سفارتخانہ میں جن درخواست گذاروں کے پاسپورٹ دستیاب ہیں ان کے ہی ایمرجنسی سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں۔ سفارتخانہ نے دمام وی ایس ایف آفس پر ایمرجنسی سرٹیفکیٹ کیلئے درخواست دی گئی ہے۔ سفارتخانہ میں دستیاب 169 پاسپورٹس کی فہرست جاری کی ہے۔ نطاقہ پالیسی نے مقامی کمپنیوں کو لازمی قرار دیا ہے کہ وہ ہر 10بیرونی ورکرس کے مقابل ایک سعودی شہری کو روزگار فراہم کرے۔ سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ اس نئی پالیسی سے وہاں کام کرنے والے ہندوستانیوں کی بڑی تعداد روزگار کے مواقع سے محروم ہوجائے گی۔ ایک مرتبہ نطاقہ قانون نافذ العلمل ہونے کے بعد ایمگریشن کی خلاف ورزی سے متعلق تارکین وطن کے خلاف تمام مقدمات کو کھول دیا جائے گا۔ سعودی عرب نے یہاں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کیلئے 15ہزار پاسپورٹس حوالے کئے ہیں۔ یہ پاسپورٹس سعودی اسپانسروں کی جانب سے خودسپرد کئے گئے تھے۔ ریاض میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ کو پاسپورٹ دئیے گئے ہیں تاکہ ایمگریشن قانون کی خلاف ورزی کے کیسوں کی یکسوئی کی کوشش کی جاسکے۔ سعودی حکومت اپنے ملک میں بیروزگاری کو ختم کرنے کیلئے نطاقہ قانون پر عمل آوری کررہی ہے۔

Fees exemption for Indians seeking to leave Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں