Obama briefed on Bangladesh factory tragedy
امریکی صدر براک اوباما کو بنگلہ دیشی دارالحکومت میں گارمنٹ فیکٹری حادثے کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ مہلوک ورکرز کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی ہے ۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنی کے مطابق صدر اوباما کو بنگلہ دیش میں پیش آئے افسوسناک سانحے کے بارے میں مطلع رکھا گیا ہے اور انہوں نے متاثرین کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے ۔ گذشتہ ماہ کے اواخر ڈھاکہ کے نواح میں واقع 8منزلہ عمارت منہدم ہو گئی تھی جس میں مختلف برانڈز کیلئے کپڑے تیار کئے جاتے تھے ۔ دریں اثناء ڈھاکہ میں پولیس نے بتایاکہ امدادی کارکنوں نے منگل کو ملبے سے مزید کچھ نعشیں نکالیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 705 ہو گئی۔ امدادی کارکن اب بھی ملبے سے مزید لاشوں کی تلاش میں مصروف ہیں ۔ جس وقت عمارت گری اس وقت وہاں 3000 افراد موجود تھے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ 24اپریل کو منہدمہ فیکٹری کے ملبے سے ملنے والی لاشوں کی شناخت اب بہت مشکل ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب وہ لاشوں کے ساتھ ملنے والی شناختی کارڈز اور ہلاک ہونے والے افراد کی جیبوں سے ملنے والے موبائیل فونس کی مدد سے ہی شناخت کرپا رہے ہیں ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں