ہندوستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا اعادہ - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-25

ہندوستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا اعادہ - نواز شریف

نومنتخب وزیراعظم نواز شریف نے آج کہا کہ پاکستان، ہندوستان، کے ساتھ تمام دیرینہ مسائل کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنا چاہتا ہے۔ نواز شریف جن کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ نواز 11مئی کو ہوئے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد حکومت بنانے جارہی ہے، یہ ریمارک اس وقت کئے جب ہندوستانی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں نے باہمی تعلقات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پی ایم ایل۔ این کے عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔ پنجاب کے نامزد وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور پارٹی کے سینئر قائد اسحاق ڈار جنہیں وزیر فینانس بنائے جانے کا امکان ہے، اس بات چیت میں موجود تھے۔ پارٹی کی انتخابات میں کامیابی کے بعد سے ہی نواز شریف مسلسل ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے موضوع پر بات چیت کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم منموہن سنگھ کو شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن بات چیت 1999ء سے تعطل کا شکار ہے جب سابق فوجی سربراہ پرویز مشرف نے فوجی بغاوت کے ذریعہ نواز شریف حکومت کو اقتدار سے بے دخل کردیاتھا۔ تاہم موجودہ فوجی سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے حالیہ نواز شریف سے ملاقات میں انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات بحال کرنے میں جلد بازی نہ کریں۔

Indian envoy, Nawaz Sharif discuss relations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں