Pakistan frees 51 Indian fishermen as goodwill gesture
پاکستان نے آج اعلان کیا کہ وہ 51ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کردے گا۔ ان ماہی گیروں نے اپنی سزائے قید کی معیاد مکمل کرلی ہے۔ پاکستان کے کارگذار وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے 51ہندوستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم کھوسو نے توقع ظاہر کی کہ ہندوستانی حکومت بھی اس خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کردے گی۔ پاکستان میں اس وقت 482 ہندوستانی قید ہیں۔ اس طرح ہندوستانی جیلوں میں 496 پاکستانی قیدی ہیں۔ پاکستان میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف تیسری مرتبہ حکومت بنانے والے ہیں۔ نواز شریف نے کہاکہ وہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنائیں گے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں