پاکستان عام انتخابات - صرف 6 خاتون امیدواروں کی کامیابی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-18

پاکستان عام انتخابات - صرف 6 خاتون امیدواروں کی کامیابی

پاکستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے انتخابات میں صرف 6خواتین نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ سبکدوش ہونے والی قومی اسمبلی میں راست طورپر منتخبہ خواتین کی تعداد 18 تھی اور موجودہ مرحلہ پران کی تعداد میں دو تہائی کمی ہوئی ہے۔ قومی اسمبلی کی 272 نشستوں کیلئے 11مئی کو انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ خواتین کیلئے مزید 60نشستیں مختص کی گئی تھی جبکہ غیر مسلمین کیلئے محفوظ کردہ نشستیں کی تعداد 10تھی جنہیں انتخابات میں ان کی کارکردگی کے مطابق سیاسی جماعتوں کو فراہم کیاجائے گا۔ قومی اسمبلی کیلئے راست منتخب ہونے والی 6خواتین میں سمیرا ملک، سائرہ افضل طرار( پی ایم ایل این) اور فریال تالپور، عذر افضل، پچو ہوا اور پاکستان پیپلزپارٹی کی فہمیدا مرزا شامل ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی سیاست میں نوارد نہیں۔ فہمیدا مرزا سبکدوش ہونے والی قومی اسمبلی کی اسپیکر تھیں اور تالپور اور پچوہو صدر آصف علی زرداری کی بہنیں ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ صوبہ میں کسی بھی خاتون امیدوار نے کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔ پی ایم ایل (این) کی تمام کامیاب خاتون امیدواروں کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ پی پی پی کی کامیاب امیدوار سندھ سے تعلق رکھتی ہے۔ 4کامیاب خاتون امیدواروں نے مسلسل تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔ تالپور کو اعظم ترین ووٹوں یعنی 64438 کے حاشیہ سے کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ بھروانا کی کامیابی کی اقل ترین سطح رہی ہے جنہیں 18152 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

Only 6 of 150 women candidates win NA polls in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں