حرمین شریفین میں خطبات کے انگریزی ترجمہ کا معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-18

حرمین شریفین میں خطبات کے انگریزی ترجمہ کا معاہدہ

مکہ مکرمہ اور مدینہ منور میں حرمین شریفین میں دئیے جانے والے خطبات کا عنقریب انگریزی میں ترجمہ ہونے لگے گا تاکہ دنیا بھر میں غیر عربی داں لاکھوں، کروڑوں لوگوں کو فائدہ ہوسکے۔ حرمین شریفین کی جنرل پریسیڈنسی اور امام محمد بن اسلامک یونیورسٹی( آئی ایم آئی یو) نے انگریزی خطبات کے ضمن میں ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ یہ یونیورسٹی حرمین شریفین میں دئیے جانے والے خطبات اور دروس کے تراجم کی نگرانی کرے گی۔ پریسیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس اور آئی ایم آئی یو کے ریکٹر سلیمان بن عبداﷲ ابا الخیل نے اس معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ آئی ایم آئی یو میں لسانیات اور تراجم کے ڈین کے مطابق ابھی تک 76 خطبات جو 1,027 صفحات پر مشتمل ہیں، تربیت دئیے جاچکے ہیں۔ شیخ السدیس نے سعودی قیادت اور یونیورسٹیکا شکریہ ادا کیا کہ اس پراجکٹ کی تائید و حمایت اور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جو دنیا بھر میں اسلام کا پیغام پھیلانے میں معاون ہوگا۔

Saudi Holy Mosques' sermons soon available in English

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں