خیبر پختونخواہ - تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی مخلوط حکومت متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-18

خیبر پختونخواہ - تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی مخلوط حکومت متوقع

صدر تحریک انصاف پاکستان عمران خان شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں جماعت اسلامی اورقومی وطن پارٹی کی حمایت حاصل کرتے ہوئے مخلوط حکومت تشکیل دینے کیلئے تیار ہیں۔ تحریک انصاف میں خلفشار کے چند دن بعد مخلوط حکومت کے شراکت داروں نے اتفاق کرلیا ہے کہ پرویز خٹک کو چیف منسٹر مقرر کیا جائے گا، جو پارٹی سکریٹری جنرل ہیں۔ پارٹی کے ایک اور قائد اسد قیصر اور ان کے حامیوں کی جانب سے خٹک کی مخالف کی جارہی تھی۔ تینوں سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں 124رکنی صوبائی اسمبلی میں 64ارکان اسمبلی کی تائید حاصل ہے۔ چنانچہ تشکیل حکومت میں کوئی مشکل پیدا نہیں ہوگی۔ تمام حلیف پارٹیوں نے وزارتوں کی تقسیم کے سلسلہ میں ایک فارمولہ سے اتفاق کرلیا ہے۔ کل پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خٹک نے کہاکہ وزارتی قلمدانوں کی تقسیم کی تفصیلات کا ہنوز فیصلہ کیا گیا ہے۔ عوام کی برہمی کے پیش نظر تحریک انصاف نے کلیدی وزارتیں تعلیمات اور فینانس جماعت اسلامی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Imran Khan's party to form coalition govt in KP with JI help

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں