امریکی ریاست لوزیانا - یوم مادران پریڈ پر اندھا دھند فائرنگ - 19 زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-14

امریکی ریاست لوزیانا - یوم مادران پریڈ پر اندھا دھند فائرنگ - 19 زخمی

امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیو اور لینس میں مدرس ڈے (یوم مادران) تقاریب کے دوران شرپسند مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجہ میں 19افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں 2بچے بھی شامل ہیں۔ اتوار کی سہ پہر لوزیانا کے میٹرو پولٹین علاقہ میں زخمی ہونے والوں میں 10مرد اور خواتین کے علاوہ 10سالہ ایک لڑکی اور اس عمر کا ایک لڑکا شامل ہے۔ ریاست کے گورنر ہندوستانی امریکی بابی جندل ہیں۔ مقامی نولا ڈاٹ کام نے پولیس کے حوالے سے بتایاکہ 10سالہ لڑکے اور لڑکی زیادہ زخمی نہیں ہوئے کیونکہ گولی ان کے بدن کو چھوکر نکل گئی۔ دونوں ہی بالکل صحیح سلامت ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ رونال سرپاس نے بتایاکہ 3بندوق بردار ایک ہی جگہ اور ایک ساتھ کام کرتے ہیں اور فائرنگ میں کم ازکم 2علیحدہ نوعیتوں کے ہتھیار استعمال ہوئے۔ نولا ڈاٹ کام نے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایاکہ فی الوقت کسی بھی زخمی حالت تشویشناک نہیں۔ مدرس ڈے (یوم مادران) پریڈ میں 300تا400 افراد شریک تھے۔ ترجمان ریمی بریڈن نے بتایاکہ تحقیقات کاروں نے سراغ و ثبوت اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ انتہائی غیر معمولی واقعہ ہے اور توقع ہے کہ ہم خاطیوں کو جلد ہی گرفتارکرلیں گے۔

At least 19 injured in New Orleans Mother's Day shooting

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں