حضرت خواجہ غریب نواز فرقہ وارانہ اتحاد کی علامت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-14

حضرت خواجہ غریب نواز فرقہ وارانہ اتحاد کی علامت

صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 801 ویں عرس کے موقع پر اے آئی سی سی کی صدر سونیاگاندھی نے اجمیر شریف میں واقع درگاہ کیلئے چادر کا نذرانہ پیش کیا۔ راجستھان کے چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے درگاہ حضرت خواجہ اجمیری پر سونیا گاندھی کی طرف سے یہ نذرانہ پیش کیا۔ کانگریس قائدین کو اپنی طرف سے یہ چادر حوالے کرتے ہوئے مسز سونیاگاندھی نے یہ پیام دیا تھا کہ "حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ دنیا کے بزرگ صوفیان کرام میں شمار کئے جاتے ہیں۔ حضرت خواجہ اجمیری نے عوام کو مختلف تفرقات سے دور رکھتے ہوئے آپسی اتحاد کا پیغام دیا۔ آپ کا قول ہے کہ سارے انسان خدائے برتر کی مخلوق ہیں اور جن میں ذات پات، رنگ و نسل کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں کیا جاسکتا"۔ مسز سونیا گاندھی نے کہاکہ "حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ غریب نواز بھی ہیں جو فرقہ وارانہ تحاد و ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال و علامت ہیں"۔ اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کل واسنک نے درگاہ کے محفل خانہ میں مسز سونیاگاندھی کا یہ پیغام پڑھ کر سنایا۔ گاندھی خاندان کیلئے مخصوص خادم سید غنی گردیزی نے تمام قائدین کی دستار بندی کی اور تبرکات تقسیم کئے۔ غنی گردیزی نے مسز سونیا گاندھی کیلئے ایک "چنری" اور تبرکات کا ہدیہ روانہ کیا۔ مرکزی مملکتی وزیر سچن پائلٹ، راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چندر بھان، ریاستی وزیر صحت درو میاں، مئیر کمال بکولیہ، عاشق علی ٹک اور دیگر قائدین بھی درگاہ پہنچنے والے جلوس چادر میں شامل تھے۔ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی عرس تقاریب 11مئی سے شروع ہوئیں جو 17مئی تک جاری رہیں گی۔

Khwaja Garib Nawaz has been a symbol of communal harmony and togetherness

1 تبصرہ:

  1. حضرت خواجہ معیں الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی سوانح سے پتہ چلتا ہے موجودہ ہندوستان کی سماجی حالات اور انسانی فکر و اقدار میں آپ کی کوشش اور محنت نے بہت ہڑی تبدیلی لائی
    انسان اور انسانیت کیلئے آپکی زندگی عملا درس ہے آپ نے اپنے عمل سے انسان کی زندگی میں انسانیت بھر دی
    ہر ذی شعور آپکی ذات اور کمالات پر فخر کرنا چاہئے آپکو خراج عقیدت کیلئے

    جواب دیںحذف کریں