لیبیا کو نیوکلیائی مواد شمالی کوریا نے فراہم کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-04

لیبیا کو نیوکلیائی مواد شمالی کوریا نے فراہم کیا

شمالی کوریا نے داغدار پاکستانی نیوکلیر سائنسداں عبدالقیوم خان کے بدنام زمانہ نٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے لیبیا اور شام کو ایٹمی مادے فراہم کئے ، پنٹگان نے یہ بات کہی اور اس نے پیانگ یانگ کو نیوکلیر پھیلاؤ سے متعلق سرگرمیوں کے خلاف انتباہ دیا۔ وزیر دفاع چک ہیکل نے 20 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر شمالی کوریا نے لییبیا کو یورانیم ہیکزافلورایڈ فراہم کیا جو یورانیم کی افزودگی کے عمل میں استعمال ہونے والا مادہ ہے جس سے نیوکلیر ری ایکٹرس اور نیو کلیائی ہتھیاروں کے لیے ایندھن پیدا کیا جاتا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ اس معاملے میں پاکستانی نیوکلیر سائنسداں اے کیو خان کے نیٹورک کو استعمال کیا گیا ۔ شمالی کوریا نے شام کو بھی 2007ء تک نیو کلیر ری ایکٹرٹکنالوجی فراہم کی ہے ۔

'N Korea supplied nukes to Libya, Syria via AQ Khan'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں