EU's Ashton to meet Iran's nuclear negotiator on May 15
ایران کے نیوکلیر پروگرام کے پیش نظر ایک دہائی سے زیادہ پرانے تنازعہ کو سلجھانے کیلئے موثر سفارتی کوششوں کے تحت ایران اور یوروپی ممالک کے مذا کرت کاروں کے درمیان آئندہ 15 مئی کو استنبول میں ایک اجلاس منعقد ہو گا۔ یوروپی ممالک کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن اور ایران کے نیوکلیائی چیف مذا کرات کار کے درمیان اس معاملے پر بات چیت ہو گی۔ اس سے قبل گذشتہ اپریل میں قزاقستان میں دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کا ایک دور ہو چکا ہے حالانکہ اس بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکل پایا تھا۔ مسز ایشٹن کے ترجمان نے بتایاکہ استنبول میں ہونے والی میٹنگ گذشتہ دور کی بات چیت کے آگے سے شروع ہو گی۔ مغربی سفارتکاروں کے مطابق 6 بڑی طاقتیں امریکہ، روس،چین، فرانس، برطانیہ اور جرمنی چاہتی ہیں کہ حساس نیوکلیائی پروگرام پرایران کا موقف واضح ہو۔ اس کے بغیر اس کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے ۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایران نیوکلیائی بم بنانے کی طاقت حاصل کرنا چاہتا ہے جبکہ ایران نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا نیوکلیائی پروگرام پرامن نیوکلیائی توانائی کی غرض سے ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں