لیاقت شاہ کی درخواست ضمانت - این آئی اے کی جانب سے مخالفت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-16

لیاقت شاہ کی درخواست ضمانت - این آئی اے کی جانب سے مخالفت

قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے پاکستان سے خودسپردگی کیلئے واپسی کے دوران دہلی پولیس کی جانب سے گرفتار لیاقت علی شاہ ضمانت کی مخالفت کی ہے۔ دہلی کی عدالت میں این آئی اے نے اپنی درخواست میں کہاکہ ملزم کے خلاف قانون انسداد دہشت گردی و غیر قانونی سرگرمیوں کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جو بے حد سنگین ہے اس کے علاوہ ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ کے تحت ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کا بھی الزام ہے۔ 45 سالہ لیاقت کو دہلی پولیس کی ٹیم نے 20مارچ کو ہند۔نیپال سرحد عبور کرکے گورکھپور میں داخل ہونے کے فوری بعد گرفتار کرلیا گیا تھا، لیاقت کے ساتھ ان کے افراد خاندان بھی تھے۔ دہلی پولیس نے الزام لگایا کہ وہ دہلی میں دہشت گرد حملوں کی سازش کے تحت ملک میں داخل ہوا ہے۔ لیاقت نے اس کی تردید کی۔ گرفتاری کے اندرون 24گھنٹے جموں و کشمیر پولیس نے یہ کہتے ہوئے دہلی پولیس کی قلعی کھول دی کہ لیاقت شاہ، جموں و کشمیر حکومت کی باز آبادکاری پالیسی کے تحت خودسپردگی کیلئے کشمیر آرہا تھا۔ بند کمرہ میں سماعت کے دوران ضلع جج آئی ایس مہتا نے این آئی اے کو لیاقت کے خون اور بال کے نمونے کل حاصل کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے لیاقت کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 17مئی تک محفوظ رکھا۔

NIA opposes terror suspect Liyaqat's bail plea

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں