بنگلہ دیش صنعتی المیہ - بچاؤ مہم خاتمے کے قریب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-14

بنگلہ دیش صنعتی المیہ - بچاؤ مہم خاتمے کے قریب

بنگلہ دیش کی فوجی نے صنعتی المیہ کے سلسلے میں بچاؤ مہم کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ 8منزلہ رانا پلازہ عمارت 24اپریل کو منہدم ہوگئی۔ اس 8منزلہ عمارت میں 6 منزلوں پر گارمنٹ فیکٹری چل رہی تھی۔ اس المیہ میں مرنے والوں کی تعداد 1127 ہوگئی ہے۔ فوجی ترجمان نے کہاکہ ہم بچاؤ مہم کے آخری سرے پر پہنچ گئے ہیں۔ فوجی ترجمان نے کہاکہ فوجی کمانڈروں کی زیر قیادت بچاؤ مہم ختم کردی جائے گی۔ میجر جنرل چودھری حسن سہروردی نے کہاکہ اس عمارت میں 5گارمنٹ فیکٹریاں تھیں اس عمارت میں 300 دکانیں تھیں اور بینک تھے۔ بچاؤ کاروں نے ملبہ سے 2444 افراد کو زندہ نکال لیا۔ حفاظتی معیارات ناقص ہونے سے یہ المیہ پیش آیا۔ عہدیداروں نے کہاکہ 827 نعشوں کو ان کے بعد انہیں دفن کردیا گیا۔ وسیع ملبہ کی ٹرکوں کے ذریعہ دریائے بنکی کے کنارے ڈمپ کیاجارہاہے۔ وہاں سرکاری کارندے ملبہ کو موجودہ قیمتی اشیاء کو نکال کر محفوظ کررہے ہیں۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوا کہ حادثہ کے وقت کتنی تعداد میں لوگ عمارت کے اندر تھے۔ یہ ہمہ منزلہ عمارت غیر قانونی طورپر تعمیر کی گئی تھی۔ اس ہمہ منزلہ عمارت میں واقع گارمنٹ فیکٹریوں کیلئے وزنی جنریٹر نصب کئے گئے تھے۔ بھاری مشنری اور جنریٹر کے وزن کو یہ عمارت سہہ نہیں سکی۔ انہدام سے ایک دن قبل عمارت کے اندر شگاف پیدا ہوگئے تھے۔ عمارت کے مالک اور 5فیکٹری مالکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Bangladesh rescue operations near end; death toll at 1127

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں