خالد مجاہد کیس - غیر جانبدارانہ تحقیقات کا تیقن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-27

خالد مجاہد کیس - غیر جانبدارانہ تحقیقات کا تیقن

یوپی اے حکومت نے شہید خالد مجاہد کے افراد خاندان کو 6لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ 18مئی کو پولیس تحویل میں خالد مجاہد کو شہید کردیا گیاتھا۔ حکومت نے وضاحت کی کہ خالد مجاہد کو انصاف دلانے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ مجاہد کے خاندان کے مطالبہ کے مطابق کیس کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کردی گئی ہے اور ریاستی حکومت خود بھی اس مسئلہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ اترپردیش کے معتمد داخلہ راکیش اوراے ڈی جی جاوید اختر پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔ فیض آباد کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ بھی اپنے طورپر تحقیقات کررہے ہیں۔ خالد مجاہد کی نعش کا 5ڈاکٹروں کی جانب سے پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ ان میں 2مسلمان تھے۔ اترپردیش کی حکومت نے وضاحت بھی پیش کی کہ بارہ بنکی کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کی جارہی ہے۔ ضلع عدالت نے طارق عثمانی اور خالد مجاہد کے خلاف دہشت گردی کے الزامات سے دستبرداری اختیار کرنے حکومت کی درخواست مسترد کردی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں