چندرا بابو نائیڈو وزارت عظمی عہدہ کے امیدوار نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-27

چندرا بابو نائیڈو وزارت عظمی عہدہ کے امیدوار نہیں

"میں وزارت اعظمیٰ کے عہدہ کا امیدوار نہیں ہوں" - صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو
صدر تلگو دیشم این چندرابابو نائیڈو نے آج کہا کہ وہ وزارت اعظمیٰ کے عہدہ کے امیدوار نہیں ہیں۔ مرکز میں ہم خیال جماعتوں کے تیسرے محاذ کے بر سر اقتدار آنے کے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو کے وہی محاذ اتفاق رائے کی بنیاد پر آئیندہ سال ہونے والے عام انتخابات کے بعد یا پہلے وزارت اعظمیٰ کے عہدہ کے امیدوار نہیں تھے اور آج بھی نہیں ہیں۔ چندرا بابو نائیڈو نے مرکز میں 1996 اور 1998 میں متحدہ محاذ حکومتوں کی تشکیل میں کلیدی رول ادا کیا تھا۔ قومی میڈیا سے آج بات کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر نے کہا کہ کئی تجربہ کار اور قابل لوگ موجود ہیں۔ تاہم انہوں نے کسی کا نام بتانے سے انکار کیا۔

I am not aspirant for PM's post: Chandrababu Naidu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں