Kapil Sibal gets additional charge of law ministry, CP Joshi to be new railway minister
وزیر ٹیلی کام کپل سبل کو آج وزارت قانون کی زائد ذمہ داری دی گئی جبکہ روز اینڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر پی سی جوشی کو وزارت ریلوے کا قلمدان دیا گیا۔ کوئلہ اسکام کی بناء پر وزیر قانون اشونی کمار اور ریلوے بورڈ کے رکن کو ترقی دینے کیلئے بھاجہ کی جانب سے رشوت قبول کرلینے کے الزام کے بعد وزیر ریلوے پون کمار بنسل نے کل رات استعفیٰ دیدیا تھا۔ راشٹرا پتی بھون کے اعلامیہ میں نئی تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا۔ وزیراعظم منموہن سنگھ نے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے سفارش کی تھی کہ وہ پون کمار بنسل اور اشونی کمار کے استعفیٰ قبول کرلیں۔ وزیر ریلوے نے گذشتہ ہفتہ اپنے بھانجے وجئے سنگلا کی جانب سے ایک رکن سے 90لاکھ روپئے کی رشوت قبول کرلینے اور ان کی گرفتاری کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔ بھانجے نے ریلوے بورڈ میں ترقی دینے کیلئے بورڈ کے رکن سے رشوت طلب کی اور قبول کی تھی جبکہ اشونی کمار نے کوئلہ تخصیص اسکام میں سی بی آئی، تحقیقاتی رپورٹ میں مرضی چلانے پر تنازعہ میں گھرے ہوئے ہیں۔ کپل سبل ایک نامور وکیل ہیں انہیں پہلی مرتبہ وزارت قانون کے امور سے نمٹنے کا موقع ملے گا جبکہ جوشی کو وزارت ریلوے کا قلمدان عارضی ذمہ داری کے ساتھ دیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں