سرحد پر انفرا اسٹرکچر تعمیر کرنے کے حق کا دفاع - انتونی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-12

سرحد پر انفرا اسٹرکچر تعمیر کرنے کے حق کا دفاع - انتونی

لداخ میں دراندازی پرچین کے ساتھ تعطیل کے خاتمہ کے چند روز بعد ہندوستان نے سرحد پر انفراسٹرکچر تعمیر کرنے کے اپنے حق کا آج دفاع کیا اور کہاکہ فوج اور فضائیہ ہماری زمین پر بدستور اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے۔ وزیر دفاع اے کے انٹونی نے نامہ نگاروں سے کہاکہ ہر ملک کو اس کی زمین پر انفراسٹرکچر تعمیر کرنے کا حق حاصل ہے۔ اگر چین کو انفراسٹرکچر تعمیر کرنے کا حق حاصل ہے تو ہندوستان کو بھی یہ حق حاصل ہے۔ گذشتہ کئی سالوں سے انفراسٹرکچر کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ دولت بیگ اولڈی سیکٹر پر 21 روزہ تعطل 5مئی کو دور ہوگیا کیونکہ فریقین نے خطہ قبضہ سے اپنی فوجیں دستبردار کرتے ہوئے انہیں سابق پوزیشن پر تعینات کرنے سے اتفاق کیا تھا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان نے لداخ کے چمار علاقہ میں اپنی پوزیشن چھوڑنے سے اتفاق کیا جس کے بعد ہی چین نے دولت بیگ اولڈی سیکٹر میں واقع دپسانگ وادی سے اپنی فوج ہٹانے پر راضی ہوا۔ اے کے انتونی، آئی این ایس ہنسا پر جنگی طیاروں مگ 29 بلیک پنتھر دستہ فوج میں شامل کرنے کیلئے یہاں آئے ہوئے تھے۔ یواین آئی کے بموجب انتونی نے کہاکہ دنیا کے اہم ممالک ہندوستانی بحریہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں اور حکومت قومی سرحدوں کے تحفظ کیلئے بحریہ کی جدید کاری پر زور دے رہی ہے۔ انٹونی یہاں آئی این ایس ہنسا، گوا میں ہندوستانی بحریہ کے فضائی شعبہ میں ہوا میں غبلہ رکھنے والے فائٹر مگ۔29 کے کی شمولیت کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ قوم کے سامنے بہت سارے چیلنج ہیں۔ ہندوستانی بحریہ قوم کو دشمنوں سے بچانے کیلئے درپیش ہر چیلنج کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔ انتونی نے بتایاکہ اس سال 12اگست کو کوچی میں اندرون ملک تیارکردہ بحریہ کے 2جہازپانی میں اتارے جائیں گے۔

India has right to build infrastructure along border: Antony

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں