نائجیریا میں مسلم عیسائی فساد - 20 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-05

نائجیریا میں مسلم عیسائی فساد - 20 ہلاک

نائجیریا کی ریاست ترابا میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان فسادات کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان تصادم ریاست ترابا کے قصبے و کاری میں اس وقت شروع ہوا جب مسیحی افراد اپنے سربارہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران نعرے بازی کرتے ہوئے ایک مسلم اکثریتی علاقے سے گزرے جس پر ملسمانوں نے اعتراض کیا اور اس دوران دونوں گروپوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا ۔ ایسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ قصبے میں خونی تصادم کے بعد 20 افراد کی لاشیں ملی ہیں جب کہ خدشہ ہے کہ مزید افراد بھی اس دوران ہلاک ہوئے ہیں جن کی لاشیں ملی ہیں جب کہ خدشہ ہے کہ مزید افراد بھی اس دوران ہلاک ہوئے ہیں جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے ، ریاستی گورنر نے مزید کسی بھی تصادم سے بچنے کے لیے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا ہے ۔

Nigeria Muslim-Christian clashes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں