ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-24

ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں اضافہ

بین الاقوامی نیوکلیائی توانائی ایجنسی( آئی اے ای اے) نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے، ایران نے اپنے نتائج نیوکلیائی کارخانے میں یورانیم کی افزدوگی کی صلاحیت میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔ آئی اے ای اے نے بتایاکہ ایران نے اپنے نیوکلیائی کارخانے میں سینکڑوں سینٹری فیوجز لگائے ہیں، جس سے یورانیم کی افزودگی کی اس کی صلاحیت میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ آئی اے ای اے کی اس رپورٹ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ مغربی ملکوں کی اپیل کے باوجود ایران نے اپنا نیوکلیائی پروگرام جاری رکھا ہے۔ حالانکہ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھلے ہی ایران نے یورانیم افزودگی کی صلاحیت میں اضافہ کرلیا ہے لیکن اس کے انتہائی حساس نیوکلیائی ذخیرے میں محدود اضافہ ہوا ہے۔ ایران کا نیوکلیائی ذخیرہ اس کے نیو کلیائی پروگرام کے زبردست مخالف اسرائیل کی اس باونڈری لائن سے نیچے ہے جس سے آگے بڑھنے پر اسرائیل نے اس پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پہلے ہی ایران کے نیوکلیائی پروگرام کو نیوکلیائی عدم توسیع کی خلاف ورزی قرار دیا ہے جس پر ایران نے اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاہدے کے تئیں پوری طرح عہد کا پابند ہے۔ ایران کے لاکھ کہنے کے باوجود اس کا نیوکلیائی پروگرام پوری طرح پرامن مقاصد کیلئے ہے، مغربی ملکوں کا یہ اندیشہ ہے کہ ایران اس کو نیوکلیائی بم بنانے میں استعمال کرے گا۔ ایران کے نیوکلیائی پروگراموں کی وجہہ سے اس کے تیل کے ایکسپورٹ پر پابندی عائد ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق اسے نیوکلیائی پروگرام کی توسیع کا حق حاصل ہے اور وہ اسے پرامن مقاصد کیلئے تیار کررہا ہے۔

Iran's nuclear enrichment capability further developed: IAEA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں