ہندوستان کا پاکستان کے ساتھ تحمل نیوکلیر اسلحہ کے سبب - امریکی ماہر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-12

ہندوستان کا پاکستان کے ساتھ تحمل نیوکلیر اسلحہ کے سبب - امریکی ماہر

ہندوستان اپنے خلاف پاکستان کی تائید والے دہشت گردانہ حملوں کے باوجود جوابی کارروائی نہیں کرتا ہے جس کی وجہہ دونوں ملکوں کا نیوکلیائی ہتھیاروں کی مزاحمت کا حامل ہونا ہے، ایک امریکی دفاعی ماہر نے یہ بات کہی۔ "وہ تمام دہشت گردی جس کی پاکستان نے ہندوستان کے خلاف تائید کی، یہ بات ملحوظ رکھتے ہوئے انجام دی گئی کہ ہندوستان جوابی کارروائی نہیں کرسکتا ہے،" آرمی وار کالج میں قومی سلامتی امور کے ریسرچ پروفیسر اسٹیفن بلینک نے یہ بات کہی۔ "اگر پاکستان کے پاس نیوکلیر اسلحہ نہ ہوتے، اگر جنوبی ہندوستانی جزیرہ نما پر کوئی نیوکلیر ہتھیار نہ ہوتے، تو ہندوستان جوابی کارروائی کرسکتا تھا اور شاید کردتیا۔ لیکن ان کے ہاتھ نیوکلیر جنگ کے خطرے سے بندھے ہیں"۔ بلینک نے نیشنل ڈیفنس انڈسٹریل اسوسی ایشن کی میٹنگ میں ایک سوال کے جواب میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس طرح نیوکلیر ہتھیار کئی ملکوں کیلئے مزاحمت کے طورپر کام کرتے ہیں، جیسا کہ امریکہ اور چین کے درمیان سرد جنگ کے دوران کا معاملہ رہا۔ بلینک نے کہا "اگر آپ نقشہ دیکھیں، بعید مشرق از روس جو راست طورپر چین سے متصل ہوتاہے، وہی ہے جسے ہم توازن قوت کا خطہ کہتے ہیں۔ یہ ایسا خطہ ہے جو صرف اپنی بقاء پر ہی قائم رہ سکتاہے"۔

India does not retaliate against Pakistan due to nuclear weapons: US expert

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں